عامر سہیل نے کہا کہ تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے پر برا مناتے ہیں، اور پاکستان کا بائیکاٹ کی دھمکی دینا احسن اقدام تھا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق کرکٹر عامر سہیل نے کہا ہے کہ چاہے پاکستانی ہوں یا بھارتی، تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے پر برا مناتے ہیں۔ انہوں نے بھارت سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی کو پاکستان کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دوسرے کرکٹ بورڈز کو بھی اپنا حق مانگنے کی ہمت ملے گی۔
یہ بات انہوں نے ایک تقریب میں کہی جس میں کرکٹر سلمان بٹ بھی موجود تھے۔ عامر سہیل نے کہا کہ تہذیب یافتہ لوگ ہاتھ نہ ملانے کے عمل کو ناپسند کرتے ہیں، اس طرح کی حرکتیں خود کو ظاہر کرنے کے لیے کی جاتی ہیں۔
انہوں نے پاکستان کے بائیکاٹ کی دھمکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے دوسرے کرکٹ بورڈز کو حوصلہ ملے گا کہ وہ بھی غلط باتوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔ آئی سی سی میں تبدیلی کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دوسرے کرکٹ بورڈ بھی اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔















