صدر آصف زرداری کا رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب

صدر آصف زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے اور سیاست بی بی سے سیکھی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
صدر آصف زرداری کا رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب

رحیم یارخان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، ہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، مگر بی بی نے اپنے وعدے کو نبھانے کا عزم کیا۔ انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو۔

صدر زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا اور سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں کیونکہ ان کی مادری زبان بھی سرائیکی ہے۔ انہوں نے بی بی کے شہادت کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نصیب میں شہادت تھی اور وہ بھٹو کی نہ ڈرنے والی بیٹی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں