ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ سے نمٹنے کے لیے انہوں نے اپنے خاندان کے تعاون سے مضبوطی حاصل کی ہے اور اب منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ سے نمٹنے کا طریقہ کار سیکھ لیا ہے۔ ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کے دوران ندا یاسر نے بتایا کہ پہلے لوگوں کے منفی تبصرے انہیں تنگ کرتے تھے، لیکن اب وہ اپنے خاندان کے تعاون سے مضبوط ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر اور ساس بہن ہمیشہ ان کے دفاع میں کھڑے رہتے ہیں۔
فارمولا 1 بلنڈر کے واقعے پر ندا نے کہا کہ ان کے بچوں نے بھی مذاق اڑایا، مگر ان کے شوہر نے ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب وہ منفی تبصروں پر ردعمل نہیں دیتیں کیونکہ جواب دینے سے وہ مزید وائرل ہو جاتے ہیں۔















