بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی پر تنقید

بھارتی ٹیم کی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی پر بھارت میں تنقید ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی پر تنقید

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی پالیسی پر بھارت میں بھی شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے اس فیصلے کو احمقانہ قرار دیا ہے۔

بھارت نے حالیہ انٹرنیشنل میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔ کولمبو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ میں بھی اسی پالیسی پر عمل کیے جانے کا امکان ہے۔

سنجے منجریکر نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی بھارت جیسے بڑے ملک کے شایانِ شان نہیں۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس فیصلے پر بھارت کو ملک کے اندر اور بیرون ملک سے بھی تنقید کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں