سزا سب کو برابر ملنی چاہیے: خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق نے فیض فیسٹیول میں کہا کہ سزا سب کو برابر ملنی چاہیے اور دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سزا سب کو برابر ملنی چاہیے: خواجہ سعد رفیق

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں فیض فیسٹیول کے اختتامی روز کہا کہ اگر سزا دینی ہے تو سب کو برابر ملنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے، ہم 4 کروڑ تھے تب بھی دائروں میں تھے اور اب 25 کروڑ ہیں تب بھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قوم نہیں، ہجوم ہیں اور بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے نہیں دیا گیا۔ جب ہم قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ پیش آجاتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں لیڈر کی ضرورت ہے، نہ کہ جاگیردار یا ارب پتی کی۔ سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی ضمانت ضبط ہو جاتی ہے جبکہ جذباتیت ہمیں نقصان پہنچاتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں