محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی تقریب

کولمبو میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی تقریب میں کرکٹ کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی تقریب

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر سری لنکا کرکٹ کے صدر، وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تقریب میں محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور دونوں بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ سری لنکا کرکٹ نے محسن نقوی کی کولمبو آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے اور کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں