ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل

ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں داخل

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شائے ہوپ نے 61 اور شمرون ہٹمیئر نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔

ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل جنوبی افریقا نے بھی سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں