پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ہے، بھارتی ٹیم کا فیصلہ کرکٹ حلقوں میں افسوس کا باعث۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیا کپ کے بعد ورلڈ کپ میں بھی پاک بھارت میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان ہینڈ شیک نہ ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی ٹیم نے ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر کرکٹ حلقے افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اس سے کرکٹ کی روح متاثر ہو رہی ہے۔
بھارتی کپتان نے گزشتہ روز ہینڈ شیک کے سوال پر کہا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے انتظار کریں، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہینڈ شیک کا سسپنس کل ختم ہو جائے گا۔
ایشیا کپ میں روایتی حریف تین بار مد مقابل آئے تھے، اور تینوں بار بھارتی کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، میچ کے بعد بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم میں چلی گئی تھی۔















