وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کا وقت دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے تین ماہ میں پولیس اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، ہر پولیس اسٹیشن پر باڈی کیم نصب کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کا وقت دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کر دی ہے۔ خصوصی اجلاس میں پولیس اصلاحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جہاں ہر پولیس اسٹیشن کے 10 اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس مقصد کے لیے فنڈز کی منظوری بھی دی ہے۔ پنجاب بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن نصب کیے جائیں گے۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو ‘سر’ کہہ کر مخاطب کیا جائے اور پولیس سے متعلق چھوٹی شکایات 2 سے 3 گھنٹوں میں حل کی جائیں۔ ہراسمنٹ کی شکایات پر پولیس کا رویہ تبدیل کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں آن لائن ایف آئی آر سسٹم، خواتین کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن، پولیس ون ایپ اور سیف سٹی مانیٹرنگ ایپ کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی اور دیگر پولیس افسران کو عوامی فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مجموعی جرائم میں 48 فیصد اور سنگین جرائم میں 80 فیصد کمی نوٹ کی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پولیس سے صرف مجرموں کو ڈرنا چاہیے، عوام کو نہیں۔ عوام کا نظام پر اعتماد بحال ہونا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں