فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے نظامِ زندگی متاثر ہوا، دریائے گارون کے بند ٹوٹنے سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس سے نظامِ زندگی متاثر ہو گیا ہے۔ دریائے گارون کے بند ٹوٹنے سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔
سیلابی ریلے نے مکانات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچایا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ کئی عمارتوں کی نچلی منزلیں ڈوب گئیں اور زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں۔
ریسکیو ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔ مزید پانی کے اضافے کے خدشے کے باعث حکام نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق بارشوں کی شدت معمول سے زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سے دریا کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔















