وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی صحت کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے اور ان کی فیملی کی نگرانی ان کا حق ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے اور ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی نگرانی ان کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود وفاقی حکومت جان بوجھ کر تاخیر کر رہی ہے اور حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سہیل آفریدی کے مطابق عمران خان کی صحت کی نگرانی ان کا بنیادی حق ہے اور اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔














