وفاقی حکومت نے ملک میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔\n\nاجلاس میں ملک کی سلامتی کے پیش نظر داعش کی ممکنہ موجودگی کے خدشے پر غور کیا گیا اور کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائی کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔














