پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا آج کولمبو میں، تاریخ رقم کرنے کی تیاری

پاکستان اور بھارت آج شام ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گے، جیت گروپ کی پہلی پوزیشن کا تعین کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا آج کولمبو میں، تاریخ رقم کرنے کی تیاری

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج شام چھ بجے کولمبو میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں دو دو میچز جیت چکی ہیں اور آج کی جیت گروپ کی پہلی پوزیشن کا فیصلہ کرے گی۔

کولمبو میں بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جو آج کے میچ کے لئے خوش آئند ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس فارمیٹ میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے، اب تک 8 مقابلوں میں سے 7 بھارت نے جیتے جبکہ پاکستان نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم آج تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہے اور شائقین کے جذبات عروج پر ہیں۔ شاہینوں کے مداح آج کے میچ میں بہترین کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں