عمران خان کی اسپتال منتقلی بغیر اعتماد کے پی ٹی آئی کو منظور نہیں

پی ٹی آئی نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کو ذاتی معالجین اور خاندان کے اعتماد کے بغیر ناقابل قبول قرار دیا ہے، فوری علاج کا مطالبہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی اسپتال منتقلی بغیر اعتماد کے پی ٹی آئی کو منظور نہیں

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کو ذاتی معالجین اور خاندان کے اعتماد کے بغیر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج ذاتی ڈاکٹروں کی موجودگی میں کیا جائے اور خاندان کے کم از کم ایک فرد کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری علاج کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب تحریک تحفظ آئینِ پاکستان نے کہا ہے کہ عمران خان کی الشفا آئی اسپتال منتقلی تک دھرنا جاری رہے گا۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں