فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی کے دورے میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں تاکہ دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

میونخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا اور 62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے مختلف عالمی رہنماؤں اور حکام سے ملاقاتیں کیں۔

فیلڈ مارشل نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی جس میں باہمی امور، عالمی و علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

جرمن وزیر داخلہ اور جرمن چانسلر کے مشیر سے ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور خارجہ و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ جرمن مسلح افواج کے سربراہ جنرل کارسٹن بریور سے دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل کے ساتھ ملاقات میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، اور دفاعی اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں