کم چکنائی والی ویگن غذا ذیابیطس مریضوں کے لئے مفید

کم چکنائی والی ویگن غذا ٹائپ 1 ذیابیطس مریضوں کے لئے انسولین کی ضرورت کو 30 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کم چکنائی والی ویگن غذا ذیابیطس مریضوں کے لئے مفید

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ کم چکنائی والی ویگن غذا اپنانے سے ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں میں روزانہ انسولین کی ضرورت تقریباً 30 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

انسولین وہ ہارمون ہے جو گلوکوز کو خون سے نکال کر پٹھوں اور جگر کے خلیات تک پہنچاتا ہے، جہاں اسے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کو انسولین کے انجیکشن لگانے پڑتے ہیں کیونکہ ان کا جسم مناسب مقدار میں انسولین پیدا نہیں کرتا۔

مطالعے میں محققین نے کم چکنائی والی ویگن غذا اور مقررہ مقدار پر مبنی غذا کے اثرات کا موازنہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ ویگن غذا اختیار کرنے والے افراد میں روزانہ درکار انسولین کی مجموعی مقدار میں 28 فی صد یعنی اوسطاً 12.1 یونٹس کی کمی واقع ہوئی، جبکہ کنٹرول گروپ میں کوئی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

دیگر متعلقہ خبریں