پنجاب میں غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم قرار، پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے غیر قانونی قبضہ کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے آرڈیننس جاری کیا، جس کے تحت 5 سے 10 سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں غیر قانونی قبضہ قابل سزا جرم قرار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے غیر قانونی قبضہ کو قابل سزا جرم قرار دیتے ہوئے پنجاب اونرشپ پراپرٹی ترمیمی آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے تحت غیر قانونی قبضے پر 5 سے 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم خان نے یہ ترمیمی آرڈیننس جاری کیا جس کے تحت ہر ضلع میں خصوصی پنجاب پراپرٹی ٹرمینل قائم ہوگا جہاں قبضہ کیسز میں براہ راست درخواست دائر کی جا سکے گی۔

آرڈیننس کے مطابق ضلع کی سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو قبضے سے متعلق شکایات کا جائزہ لے گی اور 30 دن کے اندر رپورٹ جمع کروائے گی۔

حکومت پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے مشورے سے ایڈیشنل سیشن ججز کو ٹریبونل کے طور پر تعینات کرے گی جو کیسز کا فیصلہ ایک ماہ میں کریں گے۔

ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف 30 دن میں لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں