انگلینڈ نے کولکتہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ سی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری فتح حاصل کی، انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 152 رنز بنائے۔ رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33 رنز اسکور کیے۔ انگلینڈ کی طرف سے عادل راشد نے 3 وکٹیں لیں، جبکہ جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور جیکب بیتھل نے 32 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی اور گروپ سی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔















