جیلیں لیڈروں کا گھر ہوتی ہیں، بلاول کو وزیراعظم بنانے کا عزم ہے۔ آصف علی زرداری

آصف زرداری کا صادق آباد میں خطاب، جیلوں کو لیڈروں کا گھر قرار دیا اور بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کا عزم دہرایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
زرداری کا جیلوں کو لیڈروں کا گھر قرار، بلاول کو وزیراعظم بنانے کا عزم

صادق آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے صادق آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیلیں لیڈروں کا گھر ہوتی ہیں اور انہوں نے بھی جیل کاٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے اور سرائیکی صوبے کی ڈیمانڈ محرومی کی وجہ سے ہے۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مستقبل میں ساؤتھ کے لوگ آگے آئیں گے اور بلاول بھٹو وزیراعظم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم سید احمد محمود کا صاحب زادہ وزیر ہے۔

صدر زرداری نے عوام کی جانب سے سرائیکی زبان میں بات کرنے پر زور دینے پر سرائیکی میں تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے 14 سال جیل عوام کے زور پر کاٹی اور کچھ لوگ جیل میں جلدی مسائل بیان کرنے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کوئی پبلک لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے کہ دیوالیہ ہو جائے اور اثاثے بیچ دیے جائیں۔ بینظیر عوام کے ساتھ چلتی تھیں اور بلاول کو بھی وہی تربیت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں