محسن نقوی کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملے، آئندہ میچ کی تیاریوں پر بات چیت کی۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کولمبو پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا ٹیم ہوٹل میں شاندار استقبال کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی، جس میں آئندہ میچ کے امور اور ٹیم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ خیر کرے گا، ہماری ٹیم اچھی فارم میں ہے اور ان شاء اللہ اچھا ہوگا۔















