شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔ آفریدی نے صحت کو بنیادی حق قرار دیا جبکہ شعیب نے ان کی بینائی کی خرابی پر دکھ ظاہر کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی، جو ان دنوں بحرین میں ہیں، نے عمران خان کی صحت کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صحت انسان کا بنیادی حق ہے اور عمران خان کو بھی یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ جہاں سے چاہیں علاج کرواسکیں۔
دوسری جانب، شعیب اختر نے امریکہ میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کے دوران کہا کہ انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ عمران خان کی آنکھوں کی بینائی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران خان کا بہترین علاج ہوگا اور دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔















