بیماری کا بہانہ کرکے سزاؤں کی معافی ممکن نہیں ہے۔ وزیر ریلوے

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی نہیں دی جائے گی، صرف جیل رولز کے مطابق ہی عمل ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر ریلوے: بیماری کا بہانہ کرکے سزاؤں کی معافی ممکن نہیں

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے۔ انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبر 4-5 کی اپ گریڈیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیمار افراد کا علاج ضروری ہے مگر بہانے بنا کر سزا کی معافی ممکن نہیں۔ جیل رولز کے مطابق ہی عمل ہوگا۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک کا مسئلہ سب سے بڑا چیلنج ہے اور وسائل کی کمی کا رونا نہیں رویا جائے گا۔ افسران کو دیے گئے ٹارگٹس 30 جون تک مکمل کرنے ہوں گے۔ وزیراعظم نے ٹریک کے حوالے سے ٹاسک دیا ہے جس کے تحت قازقستان اور ازبکستان کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ کوئٹہ تافتان بارڈر پر مال گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 480 کلومیٹر کراچی روہڑی منصوبہ جولائی تک شروع ہوگا۔ پیپلز ٹرین بلوچستان کو کور کرے گی، اور روہڑی سے کراچی فریٹ ٹرینیں بڑھائی جائیں گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے اسپتال آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں اور ٹرینوں کی اپ گریڈیشن دسمبر 2026 تک مکمل ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا سے کوچز اور ویگن کی فراہمی کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل 2 پر این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی مدد سے ڈھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور ہر اسٹیشن اسمارٹ اور محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں