ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر بڑھ کر 5058 ڈالر ہوگیا ہے۔













