وزیراعظم کا 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کیا، جس میں مستحق خاندانوں کو 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا 38 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکج جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کیا ہے۔ اس پیکج کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں رمضان المبارک کے دوران ریلیف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جاتا تھا، مگر اب حکومت نے ڈیجیٹل طریقہ کار متعارف کرایا ہے جس سے مستحقین کو براہ راست نقد رقوم منتقل کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال رمضان میں 20 ارب روپے شفاف انداز میں مستحقین تک پہنچائے گئے تھے اور اس سال یہ رقم 38 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ امدادی رقم بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے دی جائے گی تاکہ شفافیت اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے نظام کے نفاذ میں چیلنجز تھے لیکن حکومت نے انہیں کامیابی سے حل کیا۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو بڑا ریلیف قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ خود اس کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں