سپریم کورٹ کی ہدایت پر عمران خان کی بیٹوں سے فون پر گفتگو، دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد ضائع ہونے کی رپورٹ

عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر بیٹوں سے گفتگو ہوئی؛ سابق کرکٹرز نے صحت پر تشویش کا اظہار کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی بیٹوں سے بات، سابق کرکٹرز کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم سے جیل میں فون پر گفتگو کروائی گئی۔ یہ گفتگو 25 منٹ تک جاری رہی جس میں عمران خان کی آنکھ کی بیماری پر بھی بات چیت ہوئی۔

علیمہ خان نے تصدیق کی کہ چیف جسٹس کی ہدایت پر ہونے والی اس گفتگو میں عمران خان نے طویل عرصے بعد بیٹوں سے بات کر کے خوشی محسوس کی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد ضائع ہوچکی ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور سابق کرکٹرز نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم اور شعیب اختر نے عمران خان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا علاج ان کے بنیادی حق کا معاملہ ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے 16 فروری تک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں