شعیب اختر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارت کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میچ کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے 15 فروری کو ہونے والے بڑے میچ سے قبل پاکستان کے اسپن اٹیک کو ٹیم کی اہم طاقت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان کی واپسی اور ابرار احمد، عثمان طارق کی موجودگی بھارتی بیٹنگ لائن کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوگی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ کولمبو کی کنڈیشنز میں یہ اسپنرز میچ کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ میچ کی تصدیق کے ساتھ ہی ٹکٹیں مہنگی ہوئیں، ہوٹل بھرے اور فلائٹس کے کرائے بڑھ گئے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا 65 فیصد ریونیو پاک بھارت مقابلوں پر منحصر ہے، اور پاکستان کی شرکت کے بغیر یہ ایونٹس بے معنی ہوتے ہیں۔ شعیب اختر نے کھیل کو جوڑنے کا ذریعہ قرار دیا اور بنگلا دیش کے حوالے سے نیوٹرل وینیو کی بات کی۔















