عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے دیں گے: وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کرنے دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونے دیں گے: وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت پر نہ خود سیاست کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت ان کے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے لیے بے انتہا محبت رکھتی ہے، اس وقت جو غم اور غصہ پایا جا رہا ہے، اسے ہم نے اپنی طاقت بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی صحت پر مذاق ناقابل معافی فعل ہے اور ان کا بہترین علاج ان کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کارکنان کو پُرامن رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ کسی بھی منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں جب تک عمران خان کی فیملی یا جماعت اس کی تصدیق نہ کرے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کا علاج ذاتی معالج کی نگرانی میں ہوگا اور سیکیورٹی کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے حکم کے مطابق عمران خان کا علاج 16 فروری تک مکمل ہونا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں