پاکستان میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ اضافہ کیا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد یہ اضافہ کیا جائے گا۔
پہلی ورکنگ کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے، ڈیزل 5 روپے 40 پیسے، مٹی کا تیل 4 روپے، اور لائٹ ڈیزل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق، نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا اور رمضان المبارک سے قبل یہ اضافہ مہنگائی کا بوجھ بڑھا سکتا ہے۔
اوگرا کی سمری وزارت کو بھیجی جائے گی جبکہ وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی۔ وفاقی حکومت ریونیو ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔












