ویلنٹائن ڈے پر آن لائن فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

ویلنٹائن ڈے پر آن لائن فراڈ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، چھوٹے تحائف کی آفرز اور رومانوی پیغامات کے ذریعے دھوکہ دہی کی جاتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویلنٹائن ڈے پر آن لائن فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ویلنٹائن ڈے پر خوشیوں کے موقع سے فائدہ اٹھانے والے فراڈی افراد آن لائن دھوکہ دہی کے ذریعے آپ کے پیسے اور ذاتی معلومات چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چھوٹے تحائف کی پرکشش آفرز، رومانوی پیغامات میں موجود لنکس یا ڈسکاؤنٹ آفرز آپ کے بینک اکاؤنٹ کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

آن لائن ڈیٹنگ ایپس یا سوشل میڈیا پر جعلی محبت کے بہانے پیسے یا بینک کی تفصیلات مانگنا عام فراڈ ہے۔ اسپیشل ویلنٹائن ڈیلز کے نام پر موصول ہونے والے میسجز اکثر نقصان دہ لنکس ہوتے ہیں جو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

جعلی ڈلیوری نوٹیفیکیشنز اور سوشل میڈیا اسٹورز کے ذریعے بھی فراڈ کیا جاتا ہے۔ انجان ویلنٹائن ای کارڈز کے ساتھ نقصان دہ فائلز بھی ہو سکتی ہیں۔ فراڈ کرنے والے کیو آر کوڈز یا براہِ راست ٹرانسفر کے ذریعے ادائیگی طلب کر سکتے ہیں۔

ہمیشہ معتبر ویب سائٹس اور ادائیگی کے طریقے استعمال کریں، مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں اور ذاتی معلومات شیئر کرنے میں احتیاط برتیں۔ محتاط رہ کر آپ اپنے پیسے اور معلومات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں