اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر، آنکھ کی بیماری کے باعث رہائی کا مطالبہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں عمران خان کی صحت کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی دائیں آنکھ خون کے لوتھڑے کے باعث شدید متاثر ہوچکی ہے اور بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ جیل میں ان کی بیماری کا علاج ممکن نہیں ہے اور ان کی عمر 73 سال ہونے کے باعث ان کی ضمانت پر رہائی ضروری ہے تاکہ وہ علاج کروا سکیں۔
صحافی کے سوال پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کو پمز اسپتال کے ڈاکٹرز نے ان کی بینائی کے مسائل سے آگاہ کیا تھا اور 85 فیصد بینائی چلی گئی ہے۔














