راجن پور اور کچے کے علاقے ڈاکوؤں سے کلیئر، مریم نواز نے آپریشن کی کامیابی کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور اور کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل کلیئر کرانے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے مکمل پاک: مریم نواز

راجن پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ راجن پور اور کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے مکمل کلیئر کرالیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں نے خوف کا ماحول پیدا کر رکھا تھا اور ہنی ٹریپ کے ذریعے لوگوں کو اغوا کیا جاتا تھا۔

مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کیا گیا۔ پاک فوج نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ڈاکوؤں کو ٹریک کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران جدید ترین سرویلنس اور ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔ سندھ پولیس اور حکومت سندھ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اب راجن پور اور کچے کا علاقہ حکومت کی رٹ کے تحت ہے، اور اس آپریشن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں