جے شاہ نے محسن نقوی کو کولمبو میں پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔ نقوی کل میچ دیکھیں گے اور قومی سکواڈ سے ملاقات کریں گے۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کولمبو میں ہونے والے پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دی۔ محسن نقوی کل کولمبو میں یہ میچ دیکھیں گے اور میچ سے قبل قومی سکواڈ سے ملاقات بھی کریں گے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کو بھی آئی سی سی نے دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ بھی اس میچ کے دوران موجود ہوں گے۔
محسن نقوی کی جے شاہ اور بی سی سی آئی حکام سے ملاقات کا امکان ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الا اسلام کو بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کی دعوت دی گئی ہے۔















