وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات میں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور اسلام آباد میں موجودہ صورت حال پر بھی تفصیل سے بات چیت کی۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر معاملات کو نہایت احسن انداز سے حل کیا جائے۔
ملاقات میں وزیر داخلہ کی جلد سری لنکا کے دورے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، جس میں وہ سری لنکن صدر کو وزیراعظم کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔














