بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

بھارت امریکا کے تجارتی معاہدے کے خلاف کسانوں نے ملک گیر احتجاج کیا، معاہدہ زراعت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں امریکا کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے کے خلاف ملک میں کسانوں نے ملک گیر احتجاج کیا۔

کسانوں نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالیں اور اس معاہدے کو زراعت کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے معاہدے میں امریکا کو حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

تجارتی معاہدے کے تحت بھارت اپنے کاشتکاری کے شعبے کو امریکی مصنوعات کے لیے کھول دے گا، جوکہ مقامی فصلوں کی مانگ میں کمی کا باعث بنے گا۔

معاہدے میں بھارت، امریکی زرعی مصنوعات جیسے سویابین کی درآمد کی اجازت دے گا اور امریکی فارم کے سامان پر محصولات میں کمی کرے گا، جبکہ روس سے تیل خریدنا بھی بند کرنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں