لاہور میں ایپ سپ اولمپیاڈ 2026 کا آغاز، مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری، چیئرمین ایپ سپ و دیگر شخصیات کی شرکت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے زیر اہتمام ایپ سپ اولمپیاڈ 2026 کا انعقاد ہوا، جہاں مختلف کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
نیشنل انٹر یونیورسٹی اسپورٹس چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل آج صوبائی دارالحکومت کے تاریخی فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد ہوگا، طلبہ مارچ پاسٹ جاری ہے۔
چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل تقریب میں شریک ہیں۔
طلباء پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کلچر کی نمائندگی کررہے ہیں، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن سمیت متعدد کھیلوں کے فائنل مقابلے ہوں گے۔
طالبات کے لیے فٹسال مقابلے بھی اولمپیاڈ کا حصہ ہیں، ملتان، کراچی اور لاہور میں ہونے والے ریجنل راؤنڈز سے کوالیفائی ٹیمیں فائنل مقابلوں میں مدد مقابل ہوں گی۔
میگا ایونٹ دی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔
ایپ سپ اولمپیاڈ کا مقصد طلبہ میں اسپورٹس مین شپ، قائدانہ صلاحیتوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے، اولمپیاڈ میں معروف گلوکار علی ظفر اور حدیقہ کیانی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔















