کولمبو میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ کے ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں، جس سے شہر میں سیاحتی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میچ کے باعث کولمبو میں کرکٹ کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا ہوا ہے۔ آر پریماداسا سٹیڈیم کی تمام پینتیس ہزار نشستیں پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں، جہاں بعض ٹکٹ اصل قیمت سے تین سے چار گنا زیادہ پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اردگرد شائقین کا رش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلہ عالمی کرکٹ کے بڑے مقابلوں میں شامل ہوتا ہے، جس کے باعث سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے شائقین بھی کولمبو پہنچے ہوئے ہیں، جس سے شہر کی سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسے بڑے مقابلے خطے میں کرکٹ کی مقبولیت کو بڑھاتے ہیں اور کھیل کے ذریعے مثبت ماحول اور شائقین کے درمیان روابط کو فروغ دیتے ہیں، جس سے کرکٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔















