اسلام آباد میں آن لائن بائک، ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 1200 سے زائد بائک و ٹیکسی ڈرائیوروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ شہریوں کو بغیر رجسٹریشن کے سروسز استعمال نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں آن لائن بائک، ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے آن لائن بائک و ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سٹی ایپ کے ذریعے 1200 سے زائد ڈرائیوروں کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بغیر رجسٹریشن کے بائکیا اور ان ڈرائیو کے خلاف کاروائیاں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں اور اب تک 26 بغیر رجسٹریشن کے بائکیا اور گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کی جا چکی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر رجسٹریشن کے آن لائن ٹیکسی اور بائکیا سروسز استعمال نہ کریں۔ ڈرائیورز کے لیے کیو آر کوڈ کو گاڑی اور بائک پر لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ شہری با آسانی سکین کرکے رجسٹریشن کا سٹیٹس معلوم کر سکیں۔ رجسٹریشن کے لیے سٹی ایپ پر آسان ترین ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں