پاک بھارت ٹی 20 میچ سے سری لنکا کی سیاحت میں نمایاں اضافہ

کولمبو میں پاک-بھارت ٹی 20 میچ نے سیاحت کو بڑھاوا دیا، ہوٹل اور پروازوں کی قیمتوں میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکا میں پاک بھارت میچ نے سیاحت میں اضافہ کردیا

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے شائقین نے کولمبو کا رخ کیا، جس سے سری لنکا کی سیاحت میں اضافہ ہوا۔

ہزاروں شائقین نے کولمبو کا سفر کیا جب کہ ہوٹلوں اور پروازوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ کولمبو کے ہوٹلوں کی قیمتیں معمول سے بڑھ کر $660 تک پہنچ گئیں۔

کولمبو کے تین ٹریول ایجنسیوں کے مطابق چنئی اور دہلی سے آنے والی پروازوں کی قیمتوں میں بھی تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

سری لنکا کی ان باؤنڈ ٹور آپریٹرز کے صدر نالین جے سندرا نے کہا کہ زیادہ تر شائقین آل انکلوسیو پیکجز پر آ رہے ہیں جو $1500-$2000 یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔

سری لنکا سیاحت کی ترقیاتی اتھارٹی کے چیئرمین بدھیکا ہیواوسم کے مطابق، فروری کے پہلے 10 دنوں میں 20 فیصد وزیٹرز بھارت-پاکستان میچ کے لیے آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں