گوادر فری زون میں 23 سال تک کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے

گوادر فری زون میں سرمایہ کاروں کو 23 سالہ ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، جس کا مقصد بلوچستان کے زرعی و معدنی شعبے کو منڈیوں تک بہتر رسائی دینا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوادر فری زون میں 23 سال تک کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے سینیٹ کو آگاہ کیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ 20 جنوری 2025 سے فعال ہے، گوادر فری زون اور بہتر شاہراہوں کی تعمیر سے بلوچستان کے زرعی، معدنی اور ماہی گیری کے شعبوں کو ملکی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں سہولت ہوگی۔

پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی جانب سے سوال و جواب کے دوران بتایا کہ ایئرپورٹ اور متعلقہ بنیادی ڈھانچہ صوبے میں تجارتی لاجسٹکس اور اقتصادی سرگرمیوں کو مضبوط کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ گوادر پورٹ پر تقریباً 2,281 ایکڑ پر محیط مکمل ترقی یافتہ گوادر فری زون فعال ہے جو تجارت، ری ایکسپورٹ، گودام کاری، تقسیم اور صنعتی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

وزیر نے کہا کہ فری زون میں سرمایہ کاروں کو 23 سالہ ٹیکس چھوٹ کے علاوہ وفاقی، صوبائی اور مقامی ٹیکسز پر چھوٹ، 99 سال تک کی لیز کے اختیارات، اور مشینری و آلات پر درآمدی ڈیوٹیز اور سیلز ٹیکس سے استثناء کی مراعات دی جا رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں