نجی رہائشی سوسائٹی کے لیے جگہ بنانے کی خاطرمغلیہ دور کی تاریخی عمارت مسمار

اسلام آباد میں مغلیہ دور کی تاریخی عمارت کو نجی رہائشی سوسائٹی کے لیے مسمار کر دیا گیا، یہ عمارت برطانوی دور کے اوبیلسک سے قریب تھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نجی رہائشی سوسائٹی کے لیے جگہ بنانے کی خاطرمغلیہ دور کی تاریخی عمارت مسمار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے انہدام کے بعد ایک اور مغلیہ دور کی عمارت نجی ہاوٴسنگ سوسائٹی کی توسیع کی نذر ہوگئی۔ یہ 16ویں صدی کی تاریخی عمارت ریہرا گاؤں میں ایک آثار قدیمہ کی سائٹ پر واقع تھی، جو برطانوی دور کے اوبیلسک سے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر تھی۔

چند دن قبل یہاں کھڑی پہلی جنگ عظیم کی یادگار کو ایک نجی رہائشی سوسائٹی کے لیے جگہ بنانے کی خاطر مسمار کر دیا گیا تھا۔ محکمہ آثار قدیمہ و عجائب گھر (ڈی او اے ایم) کے مطابق یہ عمارت ممکنہ طور پر مغل بادشاہ اکبر کے دور میں تعمیر کی گئی تھی اور اس علاقے کی قدیم ترین تاریخی باقیات میں سے ایک تھی۔

ڈی او اے ایم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عمارت کی سطح کے اوپر موجود محراب (سامنے کا حصہ) اور باقی ڈھانچہ، جو 8×4.5 میٹر کا مرکزی کمرہ اور 1.5 میٹر موٹی دیواروں پر مشتمل تھا، کو محتاط کھدائی کی ضرورت تھی، وہ مسمار کر دیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں