پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کولمبو میں قومی ٹیم سے ملاقات کا امکان

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کولمبو میں قومی ٹیم سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت میچ اتوار کو ہوگا، بارش کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا کولمبو میں قومی ٹیم سے ملاقات کا امکان

کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے سری لنکا جانے کا امکان ہے۔ ان کی کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم سے ملاقات متوقع ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام اور ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین بھی کولمبو پہنچ سکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کے موقع پر آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداران کی آمد کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ اتوار کو کولمبو میں ہوگا۔ وہاں دو سے تین دن کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔

پاکستانی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ کی تیاریوں کے لیے دو دن کے وقفے کے بعد جمعے کو ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم دہلی سے کولمبو پہنچ گئی، جبکہ بھارتی اوپنر ابھیشک شرما کی شرکت غیر یقینی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں