پی ٹی آئی نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کیا ہے، خیبر پختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز کو شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ دھرنا بانی پی ٹی آئی سے متعلق مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈی چوک میں دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر نے خیبر پختونخوا کے تمام پارلیمنٹیرینز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھرنے میں شرکت یقینی بنائیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز دھرنے میں لازمی شرکت کریں۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔
جمعہ کی نماز کے بعد ملک گیر دھرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر امتیازی سلوک ناقابل معافی ہے اور عوام میں غم و غصہ ہے۔
پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج الشفاء میں کرایا جائے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہوگی۔














