شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر عمران خان کی صحت کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور دھرنے کے تسلسل کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر عمران خان کی صحت کے بارے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر حکومت نے اسلام آباد میں دھرنا روکنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں پر امن احتجاج ہوگا۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا دھرنا ایک دن کا ایونٹ نہیں ہے اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بانی پی ٹی آئی کے معالجین کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کی صحت کے بارے میں دی گئی معلومات غلط ہیں اور اس کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔














