پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع

سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا، چاند 18 فروری کی شام نظر آئے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے رمضان المبارک کے چاند کی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق رمضان کا چاند 18 فروری کی شام انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا امکان ہے، اور پہلا روزہ 19 فروری کو ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نیا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا اور 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، جو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکتا ہے۔

سپارکو نے واضح کیا کہ چاند نظر آنے اور رمضان المبارک کے آغاز کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں