ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کیا ہے، اور کہا کہ نکاح جمعہ دوپہر کو ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کی دوپہر ہوگی، جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کی خبریں چند دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ ایک مداح کے سوال پر ہانیہ نے کہا کہ ان کا نکاح جمعہ کی دوپہر ہوگا۔
عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ساتھ ہونے کی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔
حال ہی میں عاصم اظہر کے گھر قوالی نائٹ میں ہانیہ کی شرکت نے بھی ان قیاس آرائیوں کو تقویت دی ہے۔
مداح ابھی تک تذبذب میں ہیں کہ آیا ہانیہ عامر نے مذاق کیا یا واقعی شادی کی تصدیق کی ہے۔















