اقوام متحدہ نے اسلام آباد حملے کی مذمت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے، حملے میں 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے اعلامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے ہیں۔ کونسل کے ارکان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے اور دہشت گرد کارروائیوں کے مرتکب افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
سلامتی کونسل نے تمام ریاستوں سے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ دہشت گردی کی کوئی کارروائی جرم ہے اور کسی صورت قابل جواز نہیں۔













