لکی مروت میں دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر سے حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

لکی مروت میں دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس پر حملہ کیا، دو اہلکار زخمی ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لکی مروت میں دہشت گردوں کا کواڈ کاپٹر سے حملہ، دو پولیس اہلکار زخمی

لکی مروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے بعد خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کی ہدایات پر پولیس اور امن کمیٹی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک کواڈ کاپٹر مار گرایا جبکہ پولیس کے جدید ڈرون کی مدد سے جوابی کارروائی کی گئی، جس میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہترین علاج کی ہدایت دی۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور پولیس کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان کی بحالی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں