خرم اقبال زیر حراست، فیک ویڈیو کا الزام: عظمیٰ بخاری

خرم اقبال کو پیکا ایکٹ کے تحت فیک ویڈیو بنانے کے الزام میں زیر حراست لیا گیا ہے، عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خرم اقبال زیر حراست، فیک ویڈیو کا الزام: عظمیٰ بخاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہم نیوز اسلام آباد کے پروڈیوسر خرم اقبال کو پیکا ایکٹ کے تحت زیر حراست لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خرم اقبال لاپتہ نہیں بلکہ ان پر فیک ویڈیو بنانے کا الزام ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فیک ویڈیو بنانا صحافت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب خرم اقبال کو لاہور میں ان کی بہن کے گھر سے 15 سے 20 افراد نے دیوار پھلانگ کر اٹھایا۔

خرم اقبال کی گرفتاری کے 8 گھنٹے بعد صوبائی وزیر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے جعلی ویڈیو کیس میں اہم حکم دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں