شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی صحت پر اظہار افسوس

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر افسوس کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرایا، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہ محمود قریشی کا عمران خان کی صحت پر اظہار افسوس

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی آنکھ کے مسئلے پر انہیں بہت دکھ ہوا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قریشی نے کہا کہ قیدیوں کے حقوق کا خیال رکھنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان کے آنسو دیکھ کر افسوس ہوا اور اگر عمران خان کی آنکھ کی بینائی متاثر ہوئی تو ذمہ دار جیل انتظامیہ اور حکومت ہوگی۔ انہوں نے پنجاب حکومت پر قیدیوں کے علاج میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور تمام اراکین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں۔

دیگر متعلقہ خبریں