پی ٹی آئی دھرنے کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند، اپوزیشن کو گیٹ سے باہر روک دیا گیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی دھرنے سے اپوزیشن محصور، دروازے بند، پولیس تعینات۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی دھرنے کے باعث پارلیمنٹ کے دروازے بند، اپوزیشن محصور

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کے اعلان کے بعد اپوزیشن کو پارلیمنٹ کے گیٹ سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے اور دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر تمام دروازے بند ہوں گے تو وہ وہیں بیٹھ جائیں گے اور احتجاج پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اپوزیشن اراکین نے شدید نعرے بازی کی، جبکہ پولیس کی بھاری نفری گیٹ کے اطراف تعینات کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کے داخلی دروازے کی بندش کے باعث کیبنٹ ڈویژن کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں، جہاں بھی تالے لگا دیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں